جمعہ‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت میں پاکستان سے سیریز پر ”سیاست“ شروع ہو گئی

datetime 21  مئی‬‮  2015 |

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارت میں پاکستان سے سیریز پر ”سیاست“ شروع ہو گئی، شدید اعتراض سامنے آنے پر ہی بی سی سی آئی اب تک تصدیق سے گریزاں ہے، دورہ بنگلہ دیش کیساتھ ہی بھارتی ٹیم کی نان اسٹاپ کرکٹ مصروفیات شروع ہوجائینگی، بورڈ نے ان میں پاکستان سے میچز کی تفصیلات شامل نہیں کی ہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی سیریز ابھی بات چیت کی حد تک ہی محدود ہے،اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، بھارتی سیاستدان اس سیریز کے حق میں نہیں اور مسلسل اعتراضات سامنے آرہے ہیں،اسی وجہ سے بی سی سی آئی اب تک تصدیق نہیں کر رہا، سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہاکہ ایف ٹی پی کے تحت ہمیں پاکستان سے دسمبر میں ایک سیریز کھیلنی ہے لیکن ابھی تک یہ بات چیت تک محدود اور ہمیں اس کو یقینی بنانے کے لیے مختلف معاملات پر بدستور فیصلہ کرنا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم آئندہ ماہ بنگلہ دیش کے مختصر ٹور پر جارہی ہے جس میں وہ ایک ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی، اس کے بعد اس کی نان اسٹاپ کرکٹ مصروفیات شروع ہوجائیں گی، بورڈ نے ان کا اعلان کردیا مگر پاکستان سے میچز کی تفصیلات شامل نہیں کیں، بلو شرٹس جولائی میں زمبابوے کے دورے پر جائیں گے جہاں تین ون ڈے اور 2 ٹوئنٹی 20 میچز ہونے ہیں۔ اگست میں 3 ٹیسٹ میچز کے لیے ٹیم سری لنکا کا رخ کریگی۔
ستمبر میں جنوبی افریقی ٹیم بھارت کا دورہ کریگی جس میں 4 ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور 3 ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے، یہ سیریز میزبان سائیڈکو نومبر کے اختتام تک مصروف رکھے گی،اس کے بعد بی سی سی آئی اور پی سی بی کے درمیان معاملات طے پانے کی صورت میں دسمبر میں روایتی حریفوں کے درمیان تین ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 2 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔
جنوری میں دھونی الیون 5 ون ڈے اور 3 ٹوئنٹی 20 مقابلوں کے لیے آسٹریلیا کا سفر اختیار کریگی، فروری میں سری لنکن ٹیم بھارت کی بیسٹ آف تھری ٹوئنٹی 20 میچز کے لیے مہمان بنے گی، اسکے بعد ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں ایشیا کپ ہوگا۔ یوں جب بھارت میں 11 مارچ سے ورلڈ ٹوئنٹی 20 کا آغاز ہوگا تو میزبان ٹیم 11 میچز کھیل چکی ہوگی۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…