ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

زمبابوے کی نظر رینکنگ بہتر بنانے پر مرکوز

datetime 20  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کے ساتھ دو میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مہمان زمبابوے کی نظریں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کی درجہ بندی بہتر بنانے پر مرکوز ہوں گی۔62 پوائنٹس کے ساتھ 12ویں نمبر پر موجود زمبابوے دو میچ جیت کر تین درجے اوپر آ سکتی ہے، جبکہ ایک میچ جیتنے کی صورت میں وہ نیدرلینڈز سے 11 ویں پوزیشن ہتھیا سکتی ہے۔دوسری جانب، پاکستان کو اپنی موجودہ پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے دونوں میچ جیتنا ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 62 پوائنٹس کے فرق سے محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان جمعہ اور اتوا ر کو ہونے والے دونوں میچ باآسانی جیت لے گا۔سیریز ڈرا ہونے کی صورت میں پاکستان 109 پوائنٹس کے ساتھ دو درجے نیچے آتے ہوئے 7ویں نمبر پر آ جائے گا۔ اسی طرح، مہمان ٹیم سے دونوں میچ ہارنے سے گرین شرٹس کے 104 پوائنٹس ہو جائیں گے۔حیران کن طور پر سیریز جیتنے پر پاکستان کا ایک پوائنٹ ہی بڑھے گا۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بلے بازوں کی درجہ بندی میں پاکستان کے احمد شہزاد 15ویں، عمر اکمل 20ویں محمد حفیظ 22ویں جبکہ زمبابوے کے ہملٹن مازاکاڈزا 13ویں پوزیشن پر ہیں۔اسی طرح، باو¿لرز کی رینکنگ میں پراسپر اٹسیا اور محمد حفیظ بالترتیب 13ویں اور 15 نمبر پر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…