بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

سڈنی تھنڈرز کا عامر کو ٹیم کا حصہ بنانے سے انکار

datetime 20  مئی‬‮  2015 |

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ کا حصہ بننے کی امیدیں دم توڑ گئیں، سڈنی تھنڈرز نے فاسٹ بولر کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانے سے معذرت کر لی۔ محمد عامر نے اپنے ایجنٹ سِمون آٹیری کے ذریعے سڈنی تھنڈرز سے رابطہ کیا تھا اور ٹیم کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کی تھی، سڈنی تھنڈرز کے جنرل مینجر نِک کمنز کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی ٹیم کے لئے فاسٹ بولر کی بجائے آل راو¿نڈر کی ضرورت ہے، اس لئے وہ محمد عامر سے معاہدہ نہیں کر سکتے۔ واضح رہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر عائد پابندی ہٹنے کے بعد محمد عامر نے سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں حصہ لیا۔ان پر اسپاٹ فکسنگ کیس میں عائد کی گئی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی ستمبر میں ختم ہو گی۔ محمد عامر کے ایجنٹ کا کہنا ہے کہ محمد عامر نوجوان اور باصلاحیت بولر ہیں اور ہماری خواہش تھی کہ انٹرنیشنل کرکٹ شروع کرنے سے قبل ہی انہیں دیگر ملکوں میں کرکٹ کھیلنے کا تجربہ حاصل ہو۔ ہمارا خیال تھا کہ سڈنی تھنڈرز میں ان کیلئے گنجائش موجود ہے لیکن ہماری یہ امید پوری نہیں ہو سکی۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…