منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی جمعے کو ہوگا

datetime 20  مئی‬‮  2015 |

لاہور (نیوز ڈیسک) زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ چکی ، پہلا ٹی ٹونٹی جمعے کو لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔ ایسے میں راولپنڈی کے کرکٹ شائقین پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر خوش تو ہیں لیکن پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کو نظر انداز کرنے پر کچھ ناراض بھی ہیں۔ پاکستان میں کرکٹ کے میدان پھر سے سجنے کو ہیں۔ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم جمعے کے روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچ سے اپنے دورے کا آغاز کرے گی اور قوم طویل انتظار کے بعد پاکستانی شاہینوں کو اپنی سرزمین پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے مدمقابل دیکھے گی۔ راولپنڈی کے شائقین زمبابوے ٹیم کی آمد کو پاکستان کرکٹ کے لیے انتہائی خوش آئند قرار دے رہے ہیں لیکن اس بات پر دکھی ہیں کہ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کو ایک بار پھر کرکٹ میچز کی میزبانی سے محروم رکھا گیا ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ مستقبل میں پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ میچز کا انعقاد ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ اس سٹیڈیم کی رونقیں پھر سے بحال ہو سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…