اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

زمبابوین حکومت دورہ پاکستان پر اپنے کرکٹ بورڈ سے ناراض

datetime 20  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے(نیوز ڈیسک) زمبابوین حکومت دورئہ پاکستان پر بورڈ سے ناراض ہوگئی، اسپورٹس اینڈ ریکریشن کمیشن کا کہنا ہے کہ زیڈ سی نے ہماری منشا کے برعکس فیصلہ کیا، سیکیورٹی خدشات کو نظر انداز کیا گیا، ٹیم کی واپسی پر ان سے وضاحت طلب کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق زمبابوین کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ چکی جبکہ جمعے سے سیریز کا باقاعدہ آغاز ہورہا ہے، مگر بورڈ کی جانب سے ٹیم بھیجنے کا فیصلہ حکومتی ناراضی کا سبب بن چکا۔ زمبابوے کی وزارت خارجہ نے کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان کے سفر سے گریز کا مشورہ دیا،اسپورٹس اینڈ ریکریشن کمیشن (ایس آر سی) نے بھی اس ٹور سے اختلاف کیا تھا لیکن بورڈ نے پی سی بی کے ساتھ وعدے کا پاس کرتے ہوئے حکومتی ناراضی کی پروا نہیں کی۔
اس بارے میں ایس آر سی نے اپنے اعلامیہ میں کہاکہ ہم نے نہایت تشویش کے ساتھ یہ خبر سنی کہ ہماری جانب سے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ٹور کو کلیئر نہ کرنے کے باوجود کرکٹ ٹیم پاکستان چلی گئی، زیڈ سی نے جو حرکت کی اسے نظر انداز کیے بغیر ہم یہ دعا اور امید کرتے ہیں کہ ہمارے سیکیورٹی خدشات سچ ثابت نہیں ہوں گے، ہماری ٹیم اس دورے میں کسی بھی قسم کی مصیبت سے محفوظ رہے گی، اس کے ساتھ ہم ٹیم کی پانچ میچز کی سیریز میں کامیابی کیلیے بھی دعاگو ہیں۔ ایس آر سی نے مزید کہا کہ ہم کرکٹ بورڈ سے اس فیصلے پر جواب ضرور طلب کرینگے، ہم ایک بار پھر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس فیصلے میں کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو نظر انداز کیا گیا ہے،کوئی بھی چیز کسی انسانی زندگی سے زیادہ اہم نہیں ہوسکتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…