منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان میں اپنی حفاظت کا یقین ہے، زمبابوین ٹیم

datetime 19  مئی‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک ) زمبابوین کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دورے کے سربراہ نے پاکستان میں سیکیورٹی پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان میں اپنی حفاظت کا مکمل یقین ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زمبابوین ٹیم کے کپتان ایلٹن چگمبرا اور سربراہ اوزیو عزیس نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی خطے میں سیکیورٹی کی ضمانت نہیں دی جا سکتی اور دنیا بھر میں سیکیورٹی مسائل ہیں۔پاکستان میں چھ سال سے انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم خود بھی تنہائی کا شکار رہے ہیں اس لئے پاکستان کی تکلیف کو بخوبی سمجھ سکتے ہیں۔ماضی میں غیر ملکی ٹیمیں سیکیورٹی کو بنیاد بنا کر زمبابوے آنے سے گریزاں رہیں، پاکستان بھی اسی دور سے گزر رہا ہے‘۔انہوں نے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کرکٹ کھیلنے اور امن کے لئے پاکستان آئے ہیں اور یہاں آکر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔زمبابوے کے کپتان ایلٹن چگمبرا نے ٹیم کے پرتپاک استقبال پر شکریہ اداکیا اور وعدہ کیا کہ وہ اچھا کھیل کرکے پاکستانیوں کو بھرپور تفریح فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری وجہ سے پاکستانی کرکٹ فینز ہیروز کو ایکشن میں دیکھیں اور ان کے چہروں پر مسکراہٹ لوٹ آئے۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اور پی سی بی نے بہترین انتظامات کیے ہیں جس پر ہم ان کے بہت مشکور ہیں۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…