بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

دورہ بنگلہ دیش کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان بدھ کو ہو گا

datetime 19  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بورڈ آف کرکٹ کنٹرول فار ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس (کل) بدھ کو ہو گا جس میں دورہ بنگلہ دیش کیلئے ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندیپ پٹیل کی صدارت میں سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج بدھ کو ہو گا جس میں دورہ بنگلہ دیش کیلئے ٹیم کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ویرات کوہلی سمیت بعض سینئرز کھلاڑیوں نے بورڈ سے آرام کا موقع فراہم کرنے کی درخواست کی ہوئی ہے تاہم حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ مہندرا سنگھ دھونی جو کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں توقع ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ویرات کوہلی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالیں۔ کوہلی اس سے قبل دھونی کی عدم موجودگی میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچز میں بھی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔ بھارتی ٹیم آئندہ ماہ دورہ بنگلہ دیش کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف واحد ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…