ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستانی نڑاد بادشاہ خان پہلوان بھی ڈبلیو ڈبلیوای کے امیدواربن گئے

datetime 19  مئی‬‮  2015 |

پیرس (نیوز ڈیسک)فرانس میں مقیم واہ کینٹ راولپنڈی کے رہائشی بادشاہ پہلوان خان واحد پاکستانی پہلوان ہیں جو ڈبلیو ڈبلیو ای ٹف انف ریلٹی شوکے امیدوار ہیں اور اس کے فاتح کھلاڑی کو ڈبلیو ڈبلیوکھیلنے کا موقع ملے گا، ، وہ یورپ کے کئی عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیںاور بڑے بڑے پہلوانوں کو دھول چٹاچکے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق اس پلیٹ فارم پر تربیت کے بعد پہلوان ڈبلیو ڈبلیو ای سے معاہدہ کرنے کے اہل قرار پاتے ہیں اوربادشاہ خان پہلوان سپین، فرانس، بیلجیم اور کورسیکا میں کئی مقابلوں میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے حصہ لے کر اپنا لوہامنواچکے ہیں ، وہ دل سے بھی پکے پاکستانی ہیں اور سبز ہلالی پرچم ان کے لباس کاحصہ ہوتاہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 21سالہ بادشاہ پہلوان خان ریسلنگ سٹارز کے لئے کام کرتے ہیں اور انہیں کیچ ڈبلیو ایس بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ریسلنگ سٹار یورپ کی سرفہرست ریسلنگ کمپنی ہے۔ بادشاہ پہلوان خان کی ٹف انف میں شمولیت پر شیخ رشید احمد، گلوکار فخر عالم اور ادکار فیصل قریشی نے انہیں مبارکباد دی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…