ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر کوچ خوشی سے سرشار

datetime 19  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر وقار یونس بھی خوشی سے سرشار ہیں، پاکستانی کوچ نے کہا کہ6سالہ طویل اور صبر آزما انتظار کے بعد یہ موقع آنے سے بڑھ کر کوئی اور خوشی نہیں ہوسکتی۔بی بی سی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں میچز نہ ہونے کا ہم نے بہت زیادہ نقصان اٹھایا،اس دوران ہمارے اسٹیڈیمز ویران اور کھلاڑی بھی دلبرداشتہ ہوگئے۔ سابق کپتان نے کہا کہ میں کئی روز سے میڈیا میں زمبابوین ٹیم کے دورئہ پاکستان کی حمایت اور مخالفت کے بارے میں پڑھ رہا ہوں،میرے خیال میں ہمیں مثبت سوچ اختیار کرنے کی ضرورت ہے،کبھی نہ کبھی تو ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ شروع کرنی ہے،کہیں نہ کہیں سے اس کی ابتدا ہوگی لہذا اگر یہ آغاز زمبابوے کے ذریعے ہوا تو اس سے اچھی بات اور کیا ہوسکتی ہے۔وقار یونس نے امید ظاہر کی کہ یہ پہلا قدم آنے والے برسوں میں دیگر ٹیموں کے لیے بھی راستہ کھول دے گا اور حالات یقیناً بہتری کی جانب جائیں گے۔
سابق پیسر نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کے بارے میں منفی سوچ موجود اور ہماری ساکھ کو نقصان پہنچا ہے، امید ہے کہ اس مختصر سیریز سے دنیا کو واضح طور پرمثبت پیغام جائے گا۔پاکستانی ٹیم کے کوچ نے کہا کہ مجھے اپنے کھلاڑیوں اور خاص طور پر ان نوجوانوں کی خوشی کا بخوبی اندازہ ہے جو ابھی تک اپنے ہی میدانوں میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل سکے،ان کے لیے یہ ایک تاریخی موقع ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی ون ڈے کپتان اظہرعلی، احمد شہزاد، اسد شفیق، عمراکمل، حارث سہیل، جنید خان اور کئی دیگر پلیئرز نے اس عرصے میں انٹرنیشنل کرکٹ شروع کی جب پاکستان میں میچز معطل رہے۔
آف اسپنر سعید اجمل نے اب تک اپنے 113ون ڈے انٹرنیشنل میں سے صرف 3ہوم گراو¿نڈز پرکھیلے ہیں۔وقار یونس نے کہا کہ میں خود زمبابوین ٹیم کی پاکستان آمد پر بہت زیادہ پ±رجوش ہوں، میں بنگلہ دیش جانے سے قبل قذافی اسٹیڈیم گیا تھا اور اب دوبارہ جانا ہوا،مجھے ایک واضح فرق نظرآیا اور یقین ہے کہ جب پہلا میچ ہوگا تو دنیا کو شائقین کا زبردست جوش وخروش دکھائی دے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…