فیصل آباد(نیوز ڈیسک) سیالکوٹ اسٹالینز نے نعمان انورکی ایک اور جارحانہ اننگز کے بدولت یک طرفہ مقابلے میں لاہور لائنز کو چوہتررنزسے شکست دے کر پی سی بی س±پر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیت لیا۔پیر کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں سیالکوٹ اسٹالینز نے ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا۔سیالکوٹ کی بیٹنگ لائن نے اچھا آغاز فراہم نہ کیا اور انتالیس رنزپراس کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔اس موقع پر نعمان انور اور حارث سہیل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سیالکوٹ کی پوزیشن مستحکم کردی۔نعمان چوون گیندوں پر ستانوے رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر آو¿ٹ ہوئے جبکہ حارث سہیل نے سینتالیس رنزبنائے۔سیالکوٹ کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں پر ایک سو ستانوے رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
لاہور کے اعزاز چیمہ نے چار اور قیصر اشرف نے تین کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔جواب میں لاہور کی ٹیم اتنے بڑے ہدف کا دباو¿ برداشت نہ کرسکی اور اس کی وکٹیں اننگز کےآغاز سے ہی وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔لاہور کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کےنقصان پر ایک سو تیئس رنز ہی بناسکی۔سیالکوٹ اسٹالینز کے سلطان احمد ، بلال آصف اور مختاراحمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔
سیالکوٹ اسٹالینز سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کے فاتح
19
مئی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں