اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

سیالکوٹ سٹالینز نے 74 رنز کے بھاری مارجن سے لاہور لائنز کو زیر کر کے ہائر سپر 8 ٹی ٹوئنٹی کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا

datetime 18  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(نیوزڈیسک)سیالکوٹ سٹالینز نے 74 رنز کے بھاری مارجن سے لاہور لائنز کو زیر کر کے ہائر سپر 8 ٹی ٹوئنٹی کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ‘ سیالکوٹ کے نعمان انور کی سیمی فائنل کے بعد فائنل میں بھی جارحانہ بلے بازی 97 رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار ‘ حارث سہیل کے 47 رنز کی بدولت سیالکوٹ کا لاہور کو جیت کیلئے 198 رنز کا ہدف‘لاہور کے اعزاز چیمہ کی 4 وکٹیں‘ لاہور لائنز مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 123 رنز بنا سکی۔ ٹورنامنٹ میں شاندار پرفارمنس پر شعیب ملک اور عمر اکمل سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ‘ زمبابوے کیخلاف ٹیم میں شمولیت متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سیالکوٹ سٹالینز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ اور سیمی فائنل کے مین آف دی میچ نعمان انور نے اپنی جارحانہ بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا انہوں نے 6 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 97 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سعد رفیق نے 47 رنز بنائے۔ یوں سیالکوٹ سٹالینز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔ لاہور لائنز کے اعزاز چیمہ نے 4 اور قیصر اشرف نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور کی جانب سے احمد شہزاد اور کپتان کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا تاہم بلاول بھٹو نے پہلی ہی گیند پر احمد شہزاد کو بولڈ کر کے میچ میں گرفت مضبوط کرنے کی راہ ہموار کر دی اس کے بعد محمد حفیظ کھیلنے کیلئے آئے تاہم وہ بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور محض 10 رنز کی اننگز کھیلی ۔ لاہور لائنز کی طرف سے سب سے زیادہ رنز35 عمر اکمل نے بنائے جبکہ سعد نسیم 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جب لاہور لائنز کے 20 اوورز مکمل ہوئے تو انہوں نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے تھے اور یوں سیالکوٹ سٹالینز نے میچ 74 رنز کے بھاری مارجن سے جیت لیا۔ شاندار جارحانہ بلے بازی پر نعمان انور کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ میچ کی خاص بات یہ رہی کہ شعیب ملک اور عمر اکمل سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور وہ اب متوقع طو رپر زمبابوے کیخلاف ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…