منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

زمبابوین ٹیم کے دورے میں حکومتی مرضی شامل نہیں؟

datetime 18  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے(نیوزڈیسک) زمبابوین کرکٹ ٹیم حکومتی مرضی کے برعکس پاکستان کا دورہ کررہی ہے، پلیئرز سے ایک فارم پر دستخط کرائے گئے کہ کچھ ہوا تو نتیجے کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے، کئی کھلاڑی صرف اپنا مستقبل بچانے کی خاطر پاکستان جانے پر راضی ہوئے، اس بات کا انکشاف کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ پر کیا گیا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ زمبابوے کی وزارت خارجہ نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی تھی کہ پاکستان کا سفر ان کے لیے محفوظ نہیں ہوگا۔ اس ایڈوائس کے بعد اسپورٹس اینڈ ریکریشن کمیشن نے بھی بورڈ کو مشورہ دیا کہ وہ ٹیم پاکستان نہ بھیجیں مگر کھلاڑیوں سے ایک فارم پر دستخط کروائے گئے جس میں انھوں نے لکھ کر دیا کہ اگر اس ٹور کے دوران کچھ ہوا تو ذمہ دار وہ خود ہوں گے اس پر انھیں ٹور کی اجازت حاصل ہوئی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ کئی کھلاڑی اس دورے پر تیار نہیں تھے، چند نے تو دستبردار ہونے تک پر غور کیا لیکن ان کو یہ خدشہ تھا کہ اگر وہ اس طرح کا کوئی فیصلہ کریں گے تو اس کے اثرات ان کے مستقبل پر رونما ہوسکتے ہیں، اسی وجہ سے وہ اپنا ذہن تبدیل کرنے پر مجبور ہوئے۔پاکستان کا دورہ کرنے والے 16 کھلاڑیوں میں سے 6 وہ ہیں جن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ ایک نیا کھلاڑی بھی شامل ہے۔ اس ٹور میں دو ٹوئنٹی 20 اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…