لاہور (نیوزڈیسک) قذافی سٹیڈیم لاہور میں اب تک58 ون ڈے میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں پاکستان نے 29مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سٹیڈیم میں اب تک کوئی ٹی ٹوئنٹی انٹر نےشنل میچ نہیں کھیلا گیا۔6سال بعد انٹرنیشنل ٹیم پاکستان پہنچ رہی،قومی ہیروز کو ایکشن میں دیکھنے کیلئے شائقین بھی پر جوش ہیں، میدان ہوگا قذافی سٹیڈیم لاہو جو ملک کا سب سے جانا مانا سٹیڈیم ہے اعداد و شمار کے مطابق قذافی سٹیڈیم اب تک اٹھاون ون ڈے انٹرنیشنل مقابلوں کی نمائندگی کرچکا ہے۔جس میں سے 29میچز پاکستان کے نام رہے۔ 18میچوں میں مہمان ٹیم نے کامیابی حاصل کی ‘10مقابلوں میں دیگر ٹیموں کے مابین کھیلے گئے‘جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔ 1996ءورلڈ کپ کا فائنل بھی اسی میدان میں کھیلا گیا تھا۔ سٹیڈیم میں آخری مرتبہ ایک روزہ میچ 24جنوری 2009ءکو پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا گیا تھا۔ جس میں قومی ٹیم 75رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی تھی۔ دوسری طرف سٹیڈیم میں اب تک انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلا گیا،، تاہم بائیس مئی کو زمبابوے کیخلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی سے یہ سلسلہ ٹوٹنے جارہا ہے