ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

فٹبال ورلڈ کپ 2014ءکا سکیورٹی سافٹ ویئر پاکستان میں،زمبابوے کی ٹیم کیلئے سیکورٹی کی تفصیلات جاری

datetime 18  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پرنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں قائم سپورٹس بورڈ پنجاب کے سکیورٹی کنٹرول روم کو آپریشنل کردیا گیاہے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے میڈیا کو سکیورٹی کنٹرول روم کی ورکنگ کے متعلق بریفنگ دی، تفصیلات کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے پیر کے روز میڈیا کو سکیورٹی کنٹرول روم سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تین برس قبل نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کی سکیورٹی ایک چیلنج تھا ، اس کے لئے سنٹرل کنٹرول روم کا منصوبہ بنایا گیا جس کی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دی، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے بتایا کہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کی سکیورٹی کیلئے 79سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 25کیمرے لگائے ہیں اس طرح سو سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے پورے کمپلیکس کی سکیورٹی کی جا رہی ہے، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کا کوئی کونہ ایسا نہیں ہے جسے کیمرے کی آنکھ نہ دیکھ رہی ہو، اس پہلو پر بھی کڑی نظر رکھی جارہی ہے جو سکیورٹی اہلکار جس پوائنٹ پر تعینات کیا گیا ہے وہ ڈیوٹی کررہا ہے کہ نہیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب نے بتایا کہ سکیورٹی کنٹرول روم میں جو سافٹ ویئر لگایا گیا ہے وہ دنیا کا نمبر ون سافٹ ویئر سسٹم ہے، یہی سسٹم فیفا نے 2014ءکے فٹ بال ورلڈ کپ میں استعمال کیا تھا۔ اس سسٹم میں میں 250کیمرے لگانے کی گنجائش موجود ہے۔ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے بتایا کہ گزشتہ دنوں زمبابوے کی سکیورٹی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سپورٹس بورڈپنجاب آئی تھی تو اس نے یہ سسٹم دیکھ کر ہی دورہ پاکستان کی حامی بھری ہے۔ زمبابوے کے وفد نے سکیورٹی کنٹرول روم کے انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے اسے بھرپور سراہا تھا، انہوں نے کہا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، زمبابوے کرکٹ ٹیم کے محفوظ دورہ کے بعد پاکستان کا امیج بہتر ہوگا اور انٹرنیشنل سپورٹس کے بند دروازے کھل جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…