اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان اور محمد حفیظ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمبابوے کر کٹ ٹیم کادورہ پاکستان تاریخی موقع ہے، جشن مناناچاہیے ، مہمان ٹیم کی میزبانی میں کمی نہیں آنی چاہیے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ہوم گراونڈ پرہی نوجوان کھلاڑیوں کو ہیروبننے کاموقع ملتا ہے۔زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے شائقین کرکٹ تو خوش ہیں ہی کرکٹرز بھی اسے پاکستان کرکٹ کے لیئے ایک تاریخی موقع قرار دے رہے ہیں۔ سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کی آمد کا جشن منانا چاہئے۔پاکستان میں کرکٹ کے میدان 6 برس کے بعد آباد ہونے جا رہے ہیں۔پاکستان میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ کی قیادت یونس خان کر رہے تھے۔سابق کپتان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ٹیموں کی آمد سے بزنس بحال ہو گا ،نوجوان کھلاڑیوں کو ہیرو بننے کا موقع ملے گا۔سابق ٹی 20 کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں سے زیادہ عوام کیلئے خوشی کا موقع ہے کیونکہ 6 برس کے بعد اپنے گراونڈز پر انٹرنیشنل کرکٹ دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم کی میزبانی میں کوئی کمی نہیں آنی چاہئے۔ اس سیریز کے بعد دوسری ٹیمیں بھی پاکستان آئینگی۔
مزید پڑھئے:دنیا کے حیرت انگیز پارک