منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

سپر 8 ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں سیالکوٹ اسٹالینز اور لاہور لائنز مد مقابل ہوں گی

datetime 18  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (نیوز ڈیسک) سپر 8 ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل آج رات سات بجے شروع ہو گا۔ لاہور لائنز کی قیادت کامران اکمل کر رہے ہیں جبکہ سیالکوٹ سٹالینز کے کپتان شعیب ملک ہیں۔ ایونٹ کی فاتح ٹیم بھارت میں ہونے والی چیمپئنز لیگ میں شرکت کرے گی۔ گزشتہ روز پہلے سیمی فائنل میں سیالکوٹ سٹالینز نے کراچی ڈولفنز کو 65 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سیالکوٹ سٹالینز نے 167 رنز بنائے۔ جواب میں کراچی ڈولفنز کی پوری ٹیم سترہویں اوور میں 102 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ سیالکوٹ کے نعمان انور 80 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مین آف دی میچ قرار پائے۔ دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن لاہور لائنز نے راولپنڈی ریمز کو چار وکٹوں سے شکست دیدی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے راولپنڈی ریمز مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر صرف 100 رنز ہی بنا سکی۔ طیب ریاض 22 کے ساتھ نمایاں رہے۔ اعزاز چیمہ اور مصطفی اقبال نے 2 2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ لاہور لائنز نے ہدف آخری اوور میں چھ وکٹوں پر پورا کر لیا۔ احمد شہزاد نے 58 اور ناصر جمشید نے 26 رنز بنائے۔ راولپنڈی ریمز کے حماد اعظم نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ احمد شہزاد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…