منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

زمبابوے کرکٹ ٹیم آج رات لاہور پہنچے گی

datetime 18  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان میں اب انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہورہی ہے۔ زمبابوے ٹیم کی آمد میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہوچکی ہیں ، مہمان ٹیم براستہ دبئی ا?ج رات پاکستان پہنچے گی۔ پاکستان کے چھ سال سے سونے میدان آباد کرنے کیلئے زمبابوے کرکٹ ٹیم کی فلائٹ ہرارے سے دبئی پہنچ چکی ہے۔ ہرارے ائیرپورٹ پر پاکستان کمیونٹی کی بڑی تعداد نے نیک تمناو¿ں کیساتھ زمبابوے کرکٹ ٹیم کو روانہ کیا۔ سوشل میڈیا پر زمبابوین کھلاڑی نے دوران سفر اپنا سٹیٹیس اپ ڈیٹ کیا۔ اچھے سفر اور پھر پاکستان کے خلاف اچھی سیریز کی امید بھی کی۔ طویل فاصلہ طے کرنے کے بعد ٹیم زمبابوے رات 2 بجے پاکستان پہنچے گی۔ مہمان ٹیم اور میزبان ٹیم کے درمیان تمام میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ مہمان ٹیم کو مکمل پروٹوکول بھی دیا جائے گا۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کی آمد اور ہوٹل سے سٹیڈیم جانے کے حوالے سے رینجرز اور پولیس نے فل ڈریس ریہرسل کی۔ ریہرسل کے دوران روٹ کو مکمل طور پر عام ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا۔ کھلاڑیوں کی ایک فرضی بس کو پولیس اور رینجرز کے حصار میں نجی ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم تک پہنچایا گیا۔ روٹ پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔ بس کے ساتھ ایلیٹ فورس کے جوانوں کی دس گاڑیاں سفر کرتی رہیں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…