اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

سینٹرل کنٹریکٹ کا فیصلہ زمبابوے سے سیریز کے بعد ہوگا

datetime 18  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا فیصلہ زمبابوے کے خلاف سیریز ختم ہونے کے بعد کیا جائے، پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا ہے کہ فی الحال مہمان ٹیم کے لیے سیکیورٹی سمیت انتظامات پر توجہ مرکوز ہے، دیگر امور پر بعد میں غور کریں گے۔تفصیلات کے مطابق اطلاعات گردش میں تھیں کہ قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ پر تنازع پیدا ہوگیا ہے،کرکٹرز کا موقف ہے کہ معاہدوں سے وننگ بونس کی شق ختم نہ کی جائے، دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں ادا کی جانے والی رقم بڑھادی گئی ہے، اس لیے میچ وننگ بونس کی شق کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر کھلاڑیوں اور پی سی بی کے درمیان تنازع طے پاگیا تو دورہ زمبابوے کے دوران کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیدیا جائے گا۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا ہے کہ فی الحال ہماری پوری توجہ مہمان ٹیم کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات پر مرکوز ہے، اس وقت دیگر امور کے بارے میں غور کرنے کا وقت ہی نہیں ہے، پولیس حکام کے ہمراہ سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ زمبابوے کا دورہ ہمارے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے، اعتماد کی بحالی کا سفر شروع ہونے کے بعد سری لنکااور دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان بلانے کا موقع ملے گا، اس لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں کہ سیریز انتہائی خوشگوار انداز میں تکمیل کو پہنچے، باقی تمام معاملات بعد میں دیکھے جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں سبحان نے کہا کہ ہیڈکوچ وقار یونس پہلے کی طرح اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں،ان کے مستقبل کے بارے میں کوئی بات زیر غور نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…