جمعہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ممبئی انڈینز کا بڑی فتح سے دوسری پوزیشن پر قبضہ

datetime 18  مئی‬‮  2015 |

حیدرآباد(نیوز ڈیسک) آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز نے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف 9 وکٹ کی بڑی فتح سے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی، دفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز ناک آو¿ٹ راو¿نڈ سے باہر ہوگئے، بارش رائل چیلنجرز بنگلور کیلیے باعث رحمت بن گئی۔
ممبئی انڈینز نے آخری لیگ میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کو 37 بالز قبل 9 وکٹ سے شکست دی اس طرح وہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔ 114 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ پر 13.5 اوورز میں حاصل کیا، پرتھیو پٹیل 51 رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ اس سے پہلے حیدرآباد کی ٹیم 113 رنز پر آو¿ٹ ہوگئی۔ میک کلینگن نے 3 وکٹیں لیں۔ اس سے قبل رائل چیلنجرز بنگلور کا دہلی ڈیر ڈیولز سے مقابلہ بارش کی نذر ہوا مگر ایک قیمتی پوائنٹ سے وہ تیسرے نمبر پر موجود رہی۔ ٹاپ پوزیشن پر چنئی سپر کنگز براجمان ہے جبکہ راجستھان رائلز کی چوتھی پوزیشن ہے۔ دفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز پانچویں نمبر پر رہنے کی وجہ سے ناک آو¿ٹ راو¿نڈ کے لیے کوالیفائی نہیں کرپائی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…