منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

آئی سی سی کا میچ آفیشلز پاکستان بھیجنے سے انکار

datetime 17  مئی‬‮  2015 |

دبئی(نیوزڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے پاکستان زمبابوے سیریز کے لیے اپنے میچ آفیشل پاکستان بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے پاکستان کو مقامی امپائرز تعینات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے فیصلے کے بعد سیریز کے لیے امپائرز اور میچ ریفری کا اعلان کردیا ہے۔زمبابوے کی ٹیم تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے 19 مئی کو پاکستان پہنچ رہی ہے جس کے ساتھ ہی پاکستان میں چھ سال بعد کرکٹ بحال ہو جائے گی لیکن آئی سی سی نے سیریز میں اپنے آفیشلز نہ بھیجنے کا اعلان کر کے سیریز کا مزہ کرکرا کردیا۔آئی سی سی نے یہ فیصلہ اپنے سیکیورٹی ماہرین کی رپورٹ کی روشنی میں کیا ہے جنہوں نے پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا۔آئی سی سی نے اپریل میں ہی فیصلہ کر لیا تھا اگر میچ آفیشلز پاکستان بھیجے نہ جا سکے تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو مقامی آفیشلز تعینات کرنے کی اجازت دی جائے گی۔یہاں اس بات کو خاص طور پر واضح کیا گیا اس میچ کو آفیشل کرکٹ میچ کی حیثیت حاصل ہو گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے لیے میچ آ فیشلز کا اعلان کر دیا ہے جہاں تمام میچز میں ریفری کے فرائض اظہر خان انجام دیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچز کے لیے امپائرز کا اعلان بھی کر دیا ہے اور پاکستان کے ساتھ ساتھ زمبابوے کے رسل ٹفن بھی میچز میں امپائرنگ کرتے نظر آئیں گے۔پی سی بی کے مطابق علیم ڈار، احسن رضا، شوزیب رضا اور زمبابوین امپائر رسل ٹفن فیلڈ امپائر ہوں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان 22 مئی کو ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں احسن رضا اور شوزیب رضا فیلڈ امپائرہونگے جبکہ دوسرے ٹی20 میں امپائرنگ کی ذمے داریاں احسن رضا اور احمد شہاب کو سونپی گئی ہیں۔تینوں ایک روزہ میچوں میں زمبابوین امپائر رسل ٹفن کو امپائرنگ کی ذمے داریاں دی گئی ہیں جبکہ ان کے ساتھ پہلے میچ میں علیم ڈار، دوسرے میں شوزیب رضا اور تیسرے میں احسن رضا امپائرنگ کریں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…