سڈنی (نیوزڈیسک)آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹسمین بریڈ ہیڈن نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، انہوں نے ٹیم کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ 37 سالہ بریڈ ہیڈن ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم کا حصہ تھے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ جاری رکھیں گے۔ بریڈن ہیڈن نے 126 ون ڈے میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 31 سے زائد کی اوسط سے کے ساتھ 3122 رنز بنائے۔ اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے بریڈ ہیڈن نے کہا کہ انہیں ایک بہترین ٹیم کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم کو ایسے وقت میں چھوڑ رہے ہیں جب اس نے حال ہی میں ورلڈ کپ جیتا ہے اور وہ ون دے رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے۔ بریڈ ہیڈن نے کہا کہ یہ ون ڈے کرکٹ کو چھوڑنے کا بہترین وقت ہے اور انہیں امید ہے کہ نئے آنے والے کھلاڑی ان کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں