پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

بنگلہ دیش نے پاکستان کوایک بارپھرہری جھنڈی دکھادی

datetime 17  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش نے پاکستان کو ایک بار پھر ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے ویمنزٹیمیں بھیجنے سے صاف انکار کردیا، بی سی بی نے واضح کیاکہ دیگر ایج لیول سائیڈز کو بھی وہاں بھیجنے پر کاکوئی ارادہ نہیں ہے۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے گذشتہ دنوں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا،اس موقع پر انھوں نے میزبان بورڈ ڈائریکٹرز کے ساتھ کئی میٹنگزکی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریار نے بنگلہ دیش سے پاکستان میں رواں ماہ ایک ویمنز ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم بھیجنے کی بھی درخواست کی تھی، اس بارے میں بی سی بی ویمنز ونگ کے چیئرمین عبدالاول چوہدری نے کہاکہ ہم سے پاکستان میں صوبائی ٹیموں کے ایک ٹورنامنٹ میں ویمنز ٹیم بھیجنے کی درخواست کی گئی تھی، ایونٹ9 مئی سے شروع ہونا تھا۔
ہماری جانب سے دلچسپی ظاہر نہ کیے جانے پر اسے ختم کردیا گیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پی سی بی چیئرمین نے اپنے دورے کے دوران بنگلہ دیش کو اگست میں شیڈول ایک ایونٹ کیلیے مدعو کرنے کے ساتھ اپنی انڈر19 ٹیم بھی بھیجنے کی درخواست کردی، ہم جلد ہی اپنے صدر نظم الحسن کے ساتھ بیٹھ کر اس کا جائزہ لیں گے مگر ہم نے اپنی کسی بھی لیول کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے بارے میں کوئی شیڈول اور تاریخ طے نہیں کی۔ دوسری جانب بی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری نے کہاکہ ہم کسی بھی ایج لیول ٹیم کو پاکستان نہیں بھیجیں گے،اگر کوئی سائیڈ وہاں بھیجی تو وہ نیشنل مینز یا ویمنز ٹیم ہی ہوگی۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…