پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

زمبابوے سے سیریزکے لئے قومی اسکواڈز کی ابتدائی فہرست تیار

datetime 17  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) زمبابوے سے سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈز کی ابتدائی فہرست تیار کرلی گئی، کوچ وقار یونس اور ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی سے مشاورت کا عمل مکمل ہوگیا،ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے قائد شاہد آفریدی سے ٹیلی فون پررائے لی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق زمبابوے کیخلاف میچزکے لیے دونوں فارمیٹ کی پاکستانی ٹیموں کا اعلان پیر کو متوقع ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ ابتدائی فہرستیں تیار کی جا چکی ہیں، اس حوالے سے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی فیصل آباد میں سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران روزانہ کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کررہی ہے، کوچ وقار یونس اور ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی سے مشاورت مکمل ہوچکی،ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے قائد شاہد آفریدی سے ٹیلی فون پررائے لینے کے بعد چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی منظوری سے اسکواڈز کا اعلان کردیا جائے، ذرائع کے مطابق سابق کپتان شعیب ملک اور عمراکمل کو منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔
آل راو¿نڈر نے ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، آئندہ سال بھارت میں شیڈول ٹوئنٹی 20ایونٹ میں تجربہ کار کھلاڑی کا خلا پ±ر کرنے کے لیے انھیں موقع دیا جاسکتا ہے، عمراکمل نے بھی فیصل آباد وولفز کے خلاف85رنز بنانے کے بعد ہفتے کو ملتان ٹائیگرز سے میچ میں 95رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی،اس سے نوجوان بیٹسمین کا کیس بھی مضبوط نظر آتا ہے۔ دوسری جانب سلیکٹرز مستقبل کے لیے کھلاڑیوں کا پول تیار کرنے کے لیے ڈیٹا اکٹھا کررہے ہیں، چیئرمین پی سی بی کی خصوصی ہدایت پر فٹنس کو خاص طور پر پیش نظر رکھا جارہا ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…