پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

رنگا رنگ افتتاحی تقریب 22مئی کو ہو گی ، علی ظفر ، عاطف اسلم ، شہزاد رائے اور دیگراپنے فن کا جادوجگائیںگے

datetime 16  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان میں 6سال کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے 5دن بعد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میدان سجے گا ، پاک زمبابوے سیریز کی افتتاحی تقریب 22مئی ( جمعہ ) کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹی ٹونٹی میچ سے قبل ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر ، عاطف اسلم ، شہزاد رائے اور عینی خالد سمیت دیگر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ اس حوالے سے گلوکاروں نے بھی تصدیق کر دی ہے ۔ سیریز کے دوران بھی شائقین کو پرجوش رکھنے کے لئے میوزیکل پروگرام منعقد ہوں گے اور میچ میں وقفے کے دوران علاقائی فنکار پرفارم کریں گے ۔ اس کے علاوہ سیریز کے اختتام پر قذافی اسٹیڈیم میں ہی گرینڈ میوزیکل شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔ شیڈول کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم 19مئی ( منگل ) کو لاہور پہنچے گی ۔ دورے کے پہلے مرحلے میں دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل 22اور 24مئی کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد 26، 29اور 31مئی کو ون ڈے انٹرنیشنل ہوں گے۔یہ تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔زمبابوے کی ٹیم یکم جون کو وطن روانہ ہو جائے گی۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…