ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

زمبابوین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بسوں کو سٹیڈیم پہنچادیاگیا،فل ڈریس ریہرسل

datetime 16  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کے دورے پر آنے والی زمبابوین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ائیر پورٹ سے ہوٹل اور وہاں سے قذافی اسٹیڈیم پہنچانے کی فل ڈریس ریہرسل کی گئی ،دو علامتی بسوں کو سخت سکیورٹی کے حصار میں لے کرسفر کیا گیا ،وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ،سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان،آئی جی مشتا ق سکھیرا،کمشنر لاہور ڈویژن عبد اللہ سنبل،ڈی سی او لاہورکیپٹن (ر) محمد عثمان اور دیگر افسران نے بھی بس میں سوار ہو کر سکیورٹی انتظاما ت کا جائزہ لیا ،سی ٹی او نے ریہرسل کے دوران غفلت برتنے پر تین ٹریفک سیکٹر ز انچارج کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے۔ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے چھ سا ل بعد کسی انٹر نیشنل کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے فول پروف سکیورٹی کے لئے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ مہمان ٹیم کو ائیر پورٹ سے ہوٹل اور بعد ازاں قذافی اسٹیڈیم پہنچانے کے ذمہ دار ایس پی سٹی اسد سرفراز کی سربراہی فل ڈریس ریہرسل کی گئی،دو علامتی بسوں کو سخت سکیورٹی حصار میں لے کر سفر طے کیا گیا ۔فل ڈریس ریہرسل کے دوران سربراہان مملکت کی طرز پر باکس سکیورٹی کا مظاہرہ کیا گیا۔ریہرسل کے دوران مہمان ٹیم کے روٹ پر غفلت پر سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ نے تین ٹریفک سیکٹرز انچارج کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے ۔ غفلت برتنے پر انچارج ائیر پورٹ مبارک علی، انچارج کینٹ امیر علی اور انچارج مال روڈ عامر فاروق کو نوٹس جاری کئے گئے۔ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم کی حفاظت کے لئے پولیس کے ساتھ رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے اور مہمان ٹیم کی حفاظت کےلئے رینجرز کی تین کمپنیاں طلب کی گئی ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اس دوران ضرورت پڑنے پر موبائل سروس بھی معطل کی جا سکتی ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کیلئے سکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہوں ۔دنیائے کرکٹ کی نظریں اس وقت پاکستان پر لگی ہیں، اس دورے کی کامیابی کی صورت میں کرکٹ کھیلنے والے ممالک ضرور رابطہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ شہریوں کی بڑی تعداد میچز دیکھنے اسٹیڈیم آئے ، انہیں بھی فول پروف سکیورٹی دینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…