اسلام آباد (آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کوئی بڑی بات نہیں ، اصل مسئلہ آسٹریلیا ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کا آنا ہے جو مشکل نظر آ رہا ہے، پہلے وہ اپنے گھر کو محفوظ بنائیں اس کے بعد غیرملکی ٹیموں کو دورے کی دعوت دی جائے، پی سی بی کمزور ٹیموں کی شرائط مان کر ہوم سیریز کھیل رہاہے ،زیادہ بہتر ہے پاک بھارت سیریز کو اہمیت دیں جس میں دونوں ملکوں کی عوام زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میاں داد نے ہفتے کے روز آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کوئی بڑی بات نہیں ہے اصل مسئلہ تو آسٹریلیا ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کا آنا ضروری ہے جو کہ مشکل نظر آ رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہئے کہ پہلے وہ اپنے گھر کو محفوظ بنائیں اس کے بعد دوسرے ملکوں کی ٹیموں و پاکستان آنے کی دعوت دیں ۔ پاک انڈیا سیریز اور مودی کے بیان کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کا بیان پڑھ کر مجھے حیرانگ ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان کو سیریز کھیلنے سے پہلے اپنے تعلقات کو اچھا بنانے کی ضرورت ہے ۔ جاوید میانداد نے کہا کہ بھارت کو چاہئے کہ وہ پاکستان کے کھلاڑیوں کو آئی سی ایل اور آئی پی ایل میں کھیلنے کی دعوت دے اور دونوں ملکوں کے درمیان ہر سطح پر کرکٹ کھیلنی چاہئے اور دونوں ملکوں کی ٹیموں کو ایک دوسرے نے ملک میں کھلینا چاہئے نہ کہ کسی تیسرے ملک میں کھیلا جائے ۔ سا بق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے کہا کہ پی سی پی چیئرمین غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان دعوت دے کر ان کی زندگیاں کو داﺅ پر لگا رہے ہیں اور جس ملک میں وزیر اعظم اور حکومتی اعلی عہدیدار محفوظ نہیں ہیں وہاں پر کوئی غیر ملکی ٹیم کیوں آئے گی انہوں نے کہا کہ پہلے ملک میں امن و امان اور حالات کو ٹھیک کیا جائے تو اس کے بعد غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان آنے کی دعوت دی جائے ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ زمبابوے اور بنگلہ دیش کی منتیں کرے اور ان کی شرائط پر ملک میں سیریز کروا رہے ہیں جس سے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے اور پاکستانی کی سیریز صرف لاہور میں کروائی جا رہی ہے جبکہ دوسرے شہروں کو بھی موقع دیا جانا چاہئے ۔ پاک بھارت سیریز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کے بیان کو پزیرائی ملنی چاہئے کیونکہ دونوں ملکوں کی سیریز بہت اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کمزور ٹیموں کی شرائط پر ہوم سیریز کھیل رہاہے ، اس سے ز بہتر ہے کہ وہ پاک بھارت سیریز کو اہمیت دیں جس میں دونوں ملکوں کی عوام زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں
پہلے گھر محفوظ بنائیں پھر ٹیموں کو بلائیں،جاوید میانداد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سہیل آفریدی کا آخری جلسہ
-
اسلام آباد اور راولپنڈی میں برفباری،پورے پنجاب میں خوفناک سردی، ماہرین نے خدشہ ظاہر کردیا
-
گوجرانوالہ ؛سوشل میڈیا پر وائرل غیر اخلاقی ویڈیو (عمیری) میں ملوث خاتون گرفتار،مقدمہ درج
-
نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کی مکمل تیاری
-
سود کے بغیر آسان قسطوں پر 150سی سی موٹر سائیکل حاصل کریں
-
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی چھٹیوں میں اضافہ کردیا
-
رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب کی اپنی ساس کے ساتھ مبینہ وائس نوٹ لیک ہوگئی
-
تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان
-
سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا؟
-
مانچسٹر میں ٹریفک حادثہ، 3 پاکستانی نوجوان جاں بحق
-
جی سیون گیس لیکج دھماکا، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بڑا انکشاف
-
معروف گلوکار 43 برس کی عمر میں چل بسے، موت کی وجہ بھی سامنے آگئی
-
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئیں
-
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی















































