کیون پیٹرسن کو انگلش ٹیم میں دوبارہ شمولیت کے لیے گمراہ نہیں کیا ہے ٗکولن گریوز
16
مئی 2015
لندن (نیوز ڈیسک)نیو انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کولن گریوز نے کہا ہے کہ انھوں نے کیون پیٹرسن کو انگلش ٹیم میں دوبارہ شمولیت کیلئے گمراہ نہیں کیا ہے جبکہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے نئے کرکٹ ڈائریکٹر اینڈریو سٹراس نے کہاہے کہ کیون پیٹرسن کو بھروسے کے معاملات پر منتخب نہیں کیا جائیگا تاہم کیون پیٹرسن نے اس فیصلے کو دھوکہ بازی قرار دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کولن گریوز اس بات پر مصر ہیں کہ انھوں نے 34 سالہ بیٹسمین کیون پیٹرسن کے ساتھ ’کوئی وعدے نہیں کیے تھے نیو انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اس بارے میں پیر کو مطلع کر دیاگیا تھا اور میں اس فیصلے کی پوری طرح حمایت کرتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ شاید کیون پیٹرسن کو یہ فیصلہ پسند نہ آئے تاہم اس سے انھیں دیگر مواقعوں کو جانچنے میں مدد ملے گی۔کولن گریوز کے مطابق ان تمام باتوں کے باوجود کیون پیٹرسن ہمارے ساتھ کام کر سکتے ہیں جس سے ان کے اور ہمارے تعلقات میں بہتری آئے اور وہ انگلش کرکٹ میں مزید بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کر سکیں تاہم یہ بات اہم ہے کہ انھیں اس بات کا پتہ ہے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں؟نیو انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے مطابق وہ یہ بیان شائع کرنے پر اس لیے بھی مجبور ہوئے کیونکہ انھیں ایسا محسوس ہوا کہ کیون پیٹرسن کے ساتھ گذشتہ برس مارچ میں ہونے والی گفتگو میں ان کی دیانتداری پر سوال اٹھایا گیا ۔انھوں نے کہا کہ کیون پیٹرسن نے مجھ سے پوچھا تھا کہ آیا میرے خیال میں ان کا کرکٹ کیریئر صحیح سمت میں ختم ہوا ہے؟ کولن گریوز نے تسلیم کیا کہ اتنی کامیابی کے ساتھ کوئی بھی ابھر کر سامنے نہیں آیا خاص طور پر انگلش کرکٹ کے لیے ان کی کامیابیاں ۔ان کے بقول پیٹرسن نے انھیں بتایا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ انگلینڈ کرکٹ کیلئے ابھی بہت کچھ کر سکتے ہیں اوروہ انگلینڈ کیلئے کسی بھی حیثیت سے کچھ کرنا چاہتے ہیں ان کے بقول انھوں نے کیون پیٹرسن کواس بات کی کوئی گارنٹی نہیں دی تھی کہ انھیں انگلینڈ کی ٹیم میں منتخب کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ انگلش کاؤنٹی سرے کی جانب سے 355 رنز بنائے جانے کے باوجود کیون پیٹرسن کو ٹیم میں منتخب نہ کیے جانے کے بعد رائے منقسم ہے۔کیون پیٹرسن نے روزنامہ ٹیلی گراف میں ایک کالم میں لکھا تھا کہ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے ان کی غلط رہنمائی کی ۔پیٹرسن نے لکھا کہ میرے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ایک دھوکا ہے میں اس سے ناراض ہوں اور مجھے اس سے تکلیف پہنچی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں