پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

پی سی بی کی کوششیں رنگ لے آئیں ، دورہ شیڈول کے مطابق ہوگا: زمبابوین اخبار

datetime 15  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان آرہی ہے یا نہیں فیصلہ جلد ہوجائیگا ،پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کے رابطوں کے بعد زمبابوے کرکٹ بورڈنے پاکستان آنے کیلئے حامی بھر لی ہے اور میچ پاکستان کے شیڈول کے مطابق ہو گا۔یہ خوشخبری ایک زمبابوین اخبار نے دی ہے۔زمبابین اخبار کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے اور پی سی بی زمبابوے ٹیم کی سیکیورٹی پر 10لاکھ ڈالر خرچ کرے گا۔واضح رہے کہ کراچی میں بس پر حملے کے بعد زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ٹیم بھیجنےپر تحفظات کا اظہار کیاتھا اور حتمی فیصلے کے لیے ایک دن کی مہلت مانگی تھی جس کے بعد شہریار خان نے سفارتی کوششیں شروع کردی تھیں اور اب وہ کوششیں رنگ لے آئیں۔اخبار کاکہناتھاکہ زمبابوے ٹیم کا دورہ پاکستان کے شیڈول کے مطابق ہو گا جس میں 3ایک روزہ میچ اور 2ٹی ٹوئنٹی میچز ہو گے۔سابق کرکٹرز نے اس دورے کی بحالی کو اہم کامیابی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ زمبابوے کی ٹیم کے دورے کے بعد دیگر ٹیموں کو قائل کرنے میں آسانی ہوگی اور ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ بحالی کی کرن پیداہوگئی۔پی سی کے چیرمین شہریار خان کہتے ہیں کہ کرکٹ زمبابوے دورہ کے حق میں ہے لیکن ان کی حکومت ایسا نہیں چاہتی دونوں بورڈ مسلسل ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں اور زمبابوے کرکٹ کو حکومت کی جانب سے گرین سنگل کا انتظار ہے۔کراچی میں حالیہ دہشت گردی کے واقع کے بعد گزشتہ روز زمبابوے نے پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا تھالیکن کچھ ہی دیر بعد فیصلہ واپس لیکر پاکستان آنے کی امید روشن کردی۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…