اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

پاک بھارت بورڈز میں مذاکرات کا ایک اور راﺅنڈ ہوگا

datetime 15  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چندی گڑھ(نیوز ڈیسک) سیریز کے حوالے سے پاک بھارت بورڈز میں مذاکرات کا ایک اور راﺅنڈ ہوگا، میزبان ملک اور میچز کی تعداد کو حتمی شکل دی جائے گی، بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کہتے ہیں کہ نشریاتی ادارے کے حوالے سے گیند پی سی بی کے کورٹ میں ہے، یہ سیریز ہماری نہیں اسی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات کی بحالی پر اتفاق کے باوجود کئی امور اب بھی حل طلب ہیں، جس کے لیے دونوں بورڈز میں مذاکرات کا ایک دور اور ہوگا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ممکنہ طور پر آنے والے چند دنوں یا ہفتوں میں دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت کا دوسرا دور ہوگا۔ ابھی سیریز کا فیصلہ نہیں ہوا مگر معاملہ پارلیمنٹ میں بھی جا پہنچا اور بعض چینلز پر بحث کا باعث بھی بنا ہوا ہے، میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جو بات چیت دونوں بورڈز کے درمیان ہورہی ہے وہ ابھی ابتدائی مرحلے پر ہے۔
حکومت کی سطح پر اس بارے میں کیا سوچا جارہا ہے اور وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں اس بارے میں ابھی کوئی بات نہیں ہوئی۔ انوراگ نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارتی بورڈ کے درمیان بہت سے معاملات پر ابھی تبادلہ خیال ہونا باقی ہے، پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے ڈالمیا اور مجھ سے ملاقات میں ہمیں اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صورتحال بہتر نہیں، اس لیے اگر سیریز ہوئی تو پھر اس کا میزبان کون ہوگا اس بارے میں فیصلہ کرنا ہے، جب ان سے پاکستان بورڈ کے نشریاتی پارٹنر کے حوالے سے سوال ہوا تو ٹھاکر نے کہا کہ ایسل گروپ کے خلاف کئی مقدمات چل رہے ہیں، میں اس پر بات کرنا پسند نہیں کرتا، گیند پی سی بی کے کورٹ میں ہے اور اسی کو اس بارے میں فیصلہ کرناہے۔ اس موقع پر انھوں نے واضح کیاکہ اس بار میزبانی کی باری پاکستان کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…