اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

لگتا ہے فیڈریشن میں را کے ایجنٹ گھس آئے ہیں،رانامجاہد

datetime 14  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف) کے سیکریٹری رانا مجاہد نے دورہ جنوبی کوریا سے قبل ٹیم میں اختلافات اور دورے کی منسوخی کے حوالے سے زیر گردش خبروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ فیڈریشن میں را کے ایجنٹ گھس آئے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد نے کہا کہ ٹیم پروگرام کے مطابق جمعے کو جنوبی کوریا روانہ ہو گی اور 27 مئی کو وطن واپس آئے گی۔انہوں نے کہا کہ فنڈز ملنے کے بعد کھلاڑیوں کو واجبات کی ادائیگی کردی جائے گی اور یہ تاثر درست نہیں ہے کہ کھلاڑی پیسے نہ ملنے کے باعث کوریا کے دورے پر نہیں جانا چاہتے۔ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ فیڈریشن میں را کے ایجنٹ گھس آئے ہیں کو منفی خبریں پھیلا رہے ہیں، ایسی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔رانا مجاہد نے کہا کہ ٹیم اور مینجمنٹ کی فیڈریشن سے اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں اور کھلاڑیوں کو مالی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے کہا کہ مالی مشکلات کے باوجود کھلاڑی ملک کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں۔اس سے قبل پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں اور فیڈریشن کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کے مطابق دورہ جنوبی کوریا سے قبل ٹیم کے کھلاڑیوں نے دورہ آسٹریلیا کے واجب الادا الاﺅنسز کا مطالبہ کردیا ہے۔ٹیم ذرائع نے ڈان نیوز کو آگاہ کیا تھا کہ کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے حالیہ دورہ کے صرف پچاس فیصد الاﺅنسز دیے گئے اور بقیہ واجبات پاکستان واپسی پر ادا ہونے تھے۔کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ آفیشلز بھی معاوضہ نہ ملنے پر نالاں تھے اور ان کا کہنا تھا کہ جب کھلاڑی کو ان کا بنیادی حق ہی نہیں مل رہا تو ان سے پرفارمنس کی توقع کرنا کسی صورت جائز نہیں۔اولمپک کوالیفائنگ راونڈ سے قبل قومی ہاکی ٹیم جنوبی کوریا کے خلاف چار میچز کھیلے گی۔ پہلا میچ 18 مئی کو کھیلا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…