اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

شہریارخان کی بھارت پرمہربانیاں جاری،ہندوستانی حکام کوزمبابوے سیریزدیکھنے کی دعوت

datetime 14  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے سربراہ شہریار خان نے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان رواں ماہ لاہور میں کھیلی جانے والی سیریز کے لیے ہندوستانی کرکٹ بورڈ اور حکومت کے اہم نمائندوں کو میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔شہریارخان نے اپنے دورہ ہندوستان میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے اہم رہنماوں کے ساتھ ساتھ ہندوستانی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر سے ملاقات کر کے انہیں سیریز کے لیے دعوت نامے دیے تاکہ دونوں بورڈز کے درمیان تعلقات بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان ہندوستان کرکٹ تعلقات کی راہ بھی ہموار کی جا سکے۔ پی سی بی حکام نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ انوراگ ٹھاکر یا ارن جیٹلی رواں ماہ لاہور میں زمبابوے کے خلاف ہونے والی سیریز میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔زمبابوے کی ٹیم 19 مئی کو دورہ پاکستان پر لاہور پہنچے گی جہاں وہ قذافی اسٹیڈیم میں تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔چیئرمین پی سی بی ان دنوں دورہ ہندوستان پر ہیں جہاں انہوں نے ہندوستانی حکومت اور بی سی سی آئی کے اہم نمائندوں سے ملاقاتیں کی۔بی سی سی آئی صدر جگموہن ڈالمیا سے کولکتہ میں ملاقات کے دوران شہریار خان نے پاکستانی کھلاڑیوں کو انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں شرکت کی اجازت نہ ملنے کا معاملہ بھی اٹھایا۔پی سی بی آفیشل کے مطابق ڈالمیا نے یقین دہانی کرائی وہ اس معاملے پر غور کریں گے اور اس پر انڈین بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں بات کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…