لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ بنگلادیش ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے جب کہ بنگال کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورے کا وعدہ کیا ہے۔
دورہ بھارت کے بعد لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کی ویمن کرکٹ ٹیم اگست میں پاکستان کا دورہ کرے گی جب کہ بنگال کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا وعدہ کیا ہے، پنجاب یوتھ فیسٹیول ملتوی ہونے کے باعث بنگلادیشی کھلاڑی اس میں شرکت نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم بنگلادیش کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز ہار گئی لیکن ٹیم کا دورہ بنگلایش کامیاب رہا اور وہاں کے لوگ بہت خوش تھے۔
پاک بھارت سیریز کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز کی مفاہمی یادداشت پر پچھلی حکومت کے دور میں سائن ہوا تھا اور نئی حکومت سے گرین سنگل ملتے ہی سیریز کھیلنے کو تیار ہیں جب کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی یقین دلایا ہے کہ وہ پاک بھارت سیریز کے لئے پرعزم ہیں۔
بنگلادیش نے کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کا وعدہ کیا ہے، شہریار خان
14
مئی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں