پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

ہمارا فرسٹ کلاس سسٹم بہتر نہیں ہوا، انضمام الحق

datetime 14  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارا فرسٹ کلاس سسٹم بہتر نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اے ٹیموں کے دورے نہ ہونے سے ہمیں بہت نقصان ہوا کیونکہ یہ وہ جگہ ہے جہاں سے ہم کھلاڑیوں کو میچور کرتے ہیں۔ ملک میں دہشت گرد حملوں کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے سے بھی پاکستان کرکٹ کو شدید نقصان پہنچا۔ سابق کپتان انضمام الحق کے مطابق جب تک نوجوان کھلاڑیوں کو غیر ملکی دوروں پر نہیں بھیجا جائے گا، وہ ایک روزہ کرکٹ اور ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اتر سکتے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں کو انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ بھیجنے کی ضرورت ہے، اگر ہم نہیں بھیجیں گے تو ہم اپنے کھلاڑیوں کو اعلیٰ سطح کے لیے تیار نہیں کر سکتے۔ دیگر ناقدین ہیڈ کوچ وقار یونس سمیت کوچنگ کے عملے کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں جنہوں نے گزشتہ جون میں ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد سے اب تک پانچ ایک روزہ میچوں میں کئی سیریز میں شکست کھائی۔ زمبابوے کی ٹیم 19 مئی کو پاکستان پہنچے گی جہاں 22 سے 31 مئی تک دونوں ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی اور خصوصاً ایک روزہ میچوں میں زمبابوے کی نگاہیں بھی پاکستان کو اپ سیٹ کرنے پر مرکوز ہوں گی جو اس وقت تعمیر نو کے مرحلے سے گزر رہی ہے۔ لیکن بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں جس طرح پاکستانی باو¿لرز جنید خان، وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے باو¿لنگ کی، اس سے پاکستانی ٹیم کے حوصلے ضرور بلند ہوئے ہوں گے۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…