لندن (نیوز ڈیسک) نوجوان بلے باز جو روٹ انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان مقرر ہو گئے۔ جیسن گیلسپی کوچنگ پوزیشن کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ڈائریکٹر اینڈریو سٹراﺅس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جو روٹ باصلاحیت پلیئر ہیں ان کی قائدانہ صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے انہیں رواں برس نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کیلئے نائب کپتانی کی ذمہ داری دی گئی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ روٹ کو نائب کپتان مقرر کرنے کا یہ صحیح وقت ہے اور اس سے ٹیم کو فائدہ ہو گا اور ہمیں مستقبل کیلئے مضبوط ٹیسٹ کپتان بھی تیار کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے جیسن گلیسپی سمیت ٹام موڈی، جسٹن لینگر بھی دوڑ میں شامل ہیں تاہم گیلسپی عہدے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں اور ہم مشاورت کے بعد ہی حتمی فیصلہ کریں گے۔
نوجوان بلے باز جو روٹ انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان مقرر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سہیل آفریدی کا آخری جلسہ
-
اسلام آباد اور راولپنڈی میں برفباری،پورے پنجاب میں خوفناک سردی، ماہرین نے خدشہ ظاہر کردیا
-
گوجرانوالہ ؛سوشل میڈیا پر وائرل غیر اخلاقی ویڈیو (عمیری) میں ملوث خاتون گرفتار،مقدمہ درج
-
نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کی مکمل تیاری
-
سود کے بغیر آسان قسطوں پر 150سی سی موٹر سائیکل حاصل کریں
-
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی چھٹیوں میں اضافہ کردیا
-
رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب کی اپنی ساس کے ساتھ مبینہ وائس نوٹ لیک ہوگئی
-
تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان
-
سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا؟
-
جی سیون گیس لیکج دھماکا، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بڑا انکشاف
-
مانچسٹر میں ٹریفک حادثہ، 3 پاکستانی نوجوان جاں بحق
-
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
-
معروف گلوکار 43 برس کی عمر میں چل بسے، موت کی وجہ بھی سامنے آگئی
-
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئیں















































