پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کی حکومت نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی منظوری دیدی

datetime 13  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(نیوزڈیسک) بھارتی حکومت نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریزکی منظوری دے دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی منظوری پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیر مین شہر یار خان کی بھارتی وزیر خزانہ سے ملاقات کے بعد دی۔ میڈیا کے مطابق ملاقات میں بھارتی وزیر خزانہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کو بتایا کہ حکومت کو پاک بھارت کرکٹ سیریز پر کوئی اعتراض نہیں۔دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پاکستان سے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کرکٹ ڈپلومیسی شروع کرنے کا اعلان کیا۔ بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے پاک بھارت کرکٹ سیریز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے وہ پاکستان کے ساتھ اس لیے کرکٹ سیریز شروع کرنا چاہتے ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر ہوں۔واضح رہے کہ پاکستان رواں سال دسمبر میں ہونے والی سیریز کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں کرے گا، سیریز میں 2 ٹیسٹ، 5 ایک روزہ اور3 ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…