منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

میری توجہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی پر مرکوز ہے، محمد عامر

datetime 13  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(نیوز ڈیسک) فاسٹ باو¿لر محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھا کر آئندہ سال ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم میں شمولیت کو اپنا ہدف بنا لیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ میں میچ میں باو¿لنگ کر کے بہت لطف اندوز ہوا اور اتنی جلدی وکٹ لینا بہت بہترین لمحہ تھا۔ عامر نے کہا کہ میری توجہ آئندہ سال انڈیا میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم میں واپسی پر مرکوز ہے۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باو¿لر نے گزشتہ ماہ پیٹرنز ٹرافی میں شرکت کر کے 22 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ عامر پر عائد کی گئی پابندی کا خاتمہ ستمبر میں ہونا ہے لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ان کے رویے کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں سال جنوری میں ان کی سزا میں نرمی کرتے ہوئے ڈومیسٹک مقابلوں میں شرکت کی اجازت دے دی تھی۔ یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کو کی گئی درخواست کے بعد سامنے آیا تھا جس میں عامر کی سزا کم کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ ستمبر میں عامر کی پابندی کے خاتمے کے بعد پی سی بی ان کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔ پابندی کے وقت عامر دنیا کے بہترین باو¿لرز میں سے ایک تھے اور انہوں نے ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی 20 میچوں میں بالترتیب 51، 25 اور 23 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مزید پڑھئے:دولہا کے گلاب جامن کھانے پر دولہن نے شادی سے انکار کر دیا



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…