پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

ٹیسٹ سیریزمیں سعید اجمل کو نہ کھلانے کا فیصلہ مشکل نہیں تھا ،مصباح

datetime 13  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز میں سعیداجمل کو نہ کھلانے کا فیصلہ مشکل نہیں تھا، تجربہ کار اسپنر اپنی ذات پر ٹیم کو ترجیح دیتے ہیں، اسی لیے انھوں نے یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کو کھلانے کے فیصلے کو سپورٹ کیا، کاو¿نٹی کھیل کر فارم حاصل کرلیں گے، سیریز میں پاکستانی ٹیم کے جیتنے کا یقین تھا، فاسٹ بولرز کے ان فٹ ہونے پر تشویش ہے۔
ان خیالات کااظہار انھوں نے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویومیں کیا،مصباح نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ سعید اجمل کو ٹیسٹ سیریز میں نہ کھلانے کا فیصلہ ان کے لیے مشکل تھا، انھوں نے کہا کہ سعید اجمل ایک ایسے کرکٹر ہیں جو اپنی ذات پر ٹیم کو ہمیشہ اہمیت دیتے ہیں اسی لیے انھوں نے ذوالفقاربابر اور یاسر شاہ کو سپورٹ کیا جو حالیہ ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے چلے ا?ئے ہیں، تجربہ کار اسپنر نے خود بھی اندازہ لگا لیا تھا کہ انھیں پانچ روزہ کرکٹ کے لیے درکار فارم حاصل کرنے کے لیے ابھی وقت درکار ہے۔
امید ہے کہ وہ کاو?نٹی کرکٹ کھیل کر یہ فارم حاصل کرلیں گے،مصباح الحق نے پاکستانی فاسٹ بولرز کے ان فٹ ہوجانے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ فکریہ ہے کیونکہ ایسی صورتحال میں کسی بھی ٹیم کا ا?گے بڑھنا مشکل ہوجاتا ہے اور پاکستانی ٹیم کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ صرف ایک نہیں بلکہ پورا بولنگ اٹیک ہی سیٹ ہونے کے بعد ان فٹ ہو کے تبدیل ہوجاتا ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی جیت کو اس مستقل مزاجی کا تسلسل سمجھتے ہیں جو پاکستانی ٹیم حالیہ برسوں میں ٹیسٹ میچز میں دکھاتی ا?ئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اسی بنا پر انہیں قوی امید تھی کہ پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتے گی،انھوں نے مزید کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم نے ا?سٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں جو اچھی کارکردگی دکھائی تھی اسے بنگلہ دیش میں بھی دہرایا، پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا ’کامبی نیشن‘ یا تال میل اچھا ہے اور وہ زیادہ تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…