ہرارے(نیوزڈیسک )زمبابوے نے دورہ پاکستان میں تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کے لئے 16رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔سکواڈمیں ایلٹن چیگمبورا (کپتان) ، سکندر رضا بٹ، چمونوروا شبھابھا، چارلس کوونٹری، گرایم کریمر، کریگ ایروائن، روئے کائی، ہملٹن ماساکاڈزا، کرسٹوفر پوفو، توانڈا موپاروا، رچرڈمنڈ متمبامی، تنیش پنیانگرا، وسی موزی سبندا، پراسپر اٹسایا، برائن وٹوری، سین ویلئمزاورکوچ ڈیو واٹمور ہوں گے۔مارچ 2009ءکے بعد پہلی مرتبہ کوئی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے جا رہی ہے۔فیڈریشن برائے انٹرنیشنل کرکٹ ایسوی ایشنزکی جانب سے سکیورٹی تنبیہ کے باوجود زمبابوے ٹیم 22مئی سے دورہ شروع کرے گی۔گزشتہ ہفتے زمبابوے کرکٹ کے ایک وفد نے لاہور کا دورہ کرتے ہوئے مجموعی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا تھا۔زمبابوے کی کرکٹ ٹیم 19مئی کو پاکستان کے دورے پر پہنچے گی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔دورے کے پہلے مرحلے میں دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل 22اور 24مئی کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد 26، 29اور 31مئی کو ون ڈے انٹرنیشنل ہوں گے۔یہ تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔زمبابوے کی ٹیم یکم جون کو وطن روانہ ہو جائے گی۔