ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

دنیابھر کی نظریں قذافی سٹیڈیم پر،میدان تیار

datetime 12  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوزڈیسک) زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قذافی اسٹیڈیم کی پچز کی تیاری شروع کر دی گئی۔ چھ سال بعد پاکستان میں بالاخر انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اب صرف چند روز کی دوری پر ہے۔ دنیا بھر کی نظریں اب قذافی اسٹیدیم پر ہوں گی۔ اس لیے اس کو خوب سنوارا جا رہا ہے جہاں میچز کھیلے جانے ہیں اس کے لیے پچز بھی تیار کی جا رہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سیریز کے پانچ میچز کے لیے پانچ وکٹیں تیار ہوں گی جنہیں حتمی شکل چند روز میں دے دی جائے گی۔ واضح ر ہے کہ2009 ئ میں سری لنکن ٹیم پر12مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی زخمی جبکہ 6پاکستانی پولیس اہلکار اور 2شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔اب زمبابوے کی کرکٹ ٹیم 19مئی کو پاکستان کے دورے پر پہنچے گی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔دورے کے پہلے مرحلے میں دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل 22اور 24مئی کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد 26، 29اور 31مئی کو ون ڈے انٹرنیشنل ہوں گے۔یہ تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔زمبابوے کی ٹیم یکم جون کو وطن روانہ ہو جائے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…