پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ کیوں گری؟

datetime 12  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوزڈیسک) پاکستان کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی ٹیسٹ رینکنگ میں تین درجہ تنزلی کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے پیر کو جاری کی گئی سالانہ تازہ عالمی درجہ بندی سے قبل پاکستان تیسرے درجے پر موجود تھا لیکن نئی رینکنگ میں پاکستان تین درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے۔پاکستان کی اس تنزلی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ آئی سی سی نے گزشتہ دو سال کی کارکردگی کی بنیاد پر یہ نئی رینکنگ اپ ڈیٹ کی جس کی وجہ سے پاکستان کی ماضی میں کئی فتوحات کو فہرست سے نکال دیا گیا۔آئی سی سی نے صرف پاکستان نے 2013 اور اس کے بعد کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کو فہرست میں شامل کیا جس کی وجہ پاکستان کو تین درجہ تنزلی کی صورت میں بھگتنا پڑی۔پاکستان نے 2012 میں اس وقت کی عالمی نمبر ایک انگلینڈ کے خلاف 3-0 سے کلین سوئپ کیا تھا جبکہ سری لنکا کو بھی 1-0 سے شکست سے دوچار کیا تھا لیکن یہ دونوں نتائج اب فہرست سے ہذف کیے جا چکے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں تین درجہ نیچے آ گیا۔پاکستان کو نقصان کچھ یوں بھی ہوا کہ فہرست میں پاکستان کی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 3-0 سے شکست اور زمبابوے کے خلاف ڈرا سیریز بھی شامل ہے۔ادھر اس رینکنگ میں تبدیلی کا سب سے زیادہ فائدہ جنوبی افریقہ اور ہندوستان کی ٹیم کو ہوا۔اس رینکنگ میں تبدیلی سے قبل جنوبی افریقہ عالمی نمبنر اور آسٹریلیا عالمی نمبر دو تھا لیکن دونوں کے درمیان صرف چھ پوائنٹس کا فرق تھا لیکن اس تبدیلی کے بعد دونوں کے درمیان 22 پوائنٹس کا بڑا فرق آ گیا ہے۔اس کی وجہ یہ کہ جنوبی افریقہ نے اپنی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر چھ پوائنٹس حاصل کیے جبکہ آسٹریلیا کو دس پوائنٹس گنوانے کا دکھ جھیلنا پڑا اور اب اس کے پوائنٹس کی تعداد 108 ہو گئی ہے جبکہ جنوبی افریقہ 130 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ہندوستان کی ٹیم 2012 میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف دو سیریز میں لگاتار آٹھ شکستوں کو فہرست ہذف کردیا گیا اور اس کی اپنے ہوم گراونڈ پر آسٹریلیا کے خلاف 4-0 سے حاصل کی گئی فتوحات کو شامل کیا گیا جس کی وجہ سے وہ رینکنگ میں ترقی کر گئے۔یہاں دلچسپ امر یہ ہے کہ پہلے اور دوسرے درجے کی ٹیم میں 22 پوائنٹس جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ٹیم میں نو پوائنٹس کا فرق ہے لیکن تیسرے سے ساتویں نمبر کی ٹیموں میں صرف تین پوائنٹس کا فرق ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہے جس کے پوائنٹس کی تعداد 99 ہے جبکہ چوتھے نمبر پر موجود ہندوستان کے بھی اتنے ہی پوائنٹس ہیں۔انگلینڈ اور پاکستان 97 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے جبکہ اسری لنکن ٹیم 96 پوائنٹس کے ساتھ 10ساتویں نمبر پر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…