لاہور(نیوز ڈیسک) ورلڈ ہاکی لیگ کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم جمعے کو کوریا میں ڈیرے ڈالے گی،وہاں25 مئی تک میزبان سائیڈ سے چار میچز کھیلے جائیں گے، مایوس کن دورئہ ا?سٹریلیا کے بعد سیریز کا پہلا مقابلہ18 تاریخ کو شیڈول ہے۔
تفصیلات کے مطابق 20 جون سے بیلجیئم میں شیڈول ورلڈ ہاکی لیگ گروپ بی سیمی فائنلز کی تیاریوں کے لیے قومی ہاکی ٹیم نے آسٹریلیا میں چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی، اسے اب جمعے کو جنوبی کوریا کیخلاف 4 میچز کی سیریز کھیلنے انچیون جانا ہے۔ گرین شرٹس کا یہ دورہ25 مئی تک شیڈول ہے، یادرہے کہ ورلڈ ہاکی لیگ کو اولمپک2016 کے کوالیفائنگ راﺅنڈ کی بھی حیثیت حاصل ہے۔
اس کی ٹاپ3ٹیموں کو ملٹی اسپورٹس ایونٹ میں شرکت کی اجازت مل جائے گی۔ گذشتہ برس تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ میں نمائندگی سے محرومی کا داغ دھونے کے لیے اولمپکس میں شرکت کی اہلیت ثابت کرنا گرین شرٹس کے لیے بڑا چیلنج ہے، ایونٹ کی تیاریوں کیلیے ٹیم کا پہلے اسلام آباد اور بعدازاں لاہور میں کیمپ لگایا گیا، تقریباً تین ہفتوں کی تربیت کے بعد اسکواڈآسٹریلیا روانہ ہوا جہاں اس نے ہوبارٹ میں چارملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا لیکن متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا، 6میچز میں سے 2 فتوحات جنوبی کوریا کیخلاف حاصل ہوئیں۔
نیوزی لینڈ،آسٹریلیا اور آسٹریلیا اے نے باآسانی زیر کرلیا، اس دورے کے بعد گرین شرٹس کی اگلی منزل جنوبی کوریا ہے، دونوں ٹیموں کے مابین شیڈول چار میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 18 مئی کو ہوگا، ایک دن وقفے کے بعد ایشین سائیڈز ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی، 22 مئی کو تیسرا اور 24 کو چوتھا اور آخری مقابلہ شیڈول ہے، اگلے روز گرین شرٹس وطن واپس لوٹ آئیں گے۔
قومی ہاکی ٹیم جمعے کوکوریا میں ڈیرے ڈالے گی
12
مئی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں