اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مشہور امریکی باکسر فلوئڈ مے ویدر نے کہا کہ وہ اپنے کریئر کا آخری میچ مقابلہ ستمبر میں کریں گے لیکن ان کا حریف ’بزدل‘ مینی پیکاو¿ نہیں ہوگا۔مے ویدر نے باکسنگ کی تاریخ کے سب سے مہنگا مقابلہ جیتنے کے بعد عندیہ دیا تھا کہ وہ مینی پیکاو¿ سے ایک بار پھر مقابلے کرنے کے لیے تیار ہیں۔مے ویدر نے کہا کہ شکست کے بعد مینی پیکاو¿ کی بہانہ بازی نے انھیں ناراض کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انھیں مقابلہ کے دوران کہیں ایسا محسوس نہیں ہوا کہ ان کے حریف زخمی ہیں کیونکہ ان کے دونوں ہاتھ تیزی اور طاقت سے چل رہے تھے۔مینی پیکاو¿ نے میچ کے بعد کہا تھا کہ ان کا کندھا زخمی تھی جس کی وجہ سے وہ اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکے۔ میچ کے بعد مینی پیکاو¿ کے کندھے کا آپریشن ہو چکا ہے اور اسے دوبارہ رنگ میں اترنے کے لیے کم از کم ایک سال کا عرصہ درکار ہوگا۔برطانوی باکسر عامر خان مے ویدر سے مقابلہ کرنے کے خواہش مند ہیں۔ مے ویدر کے والد فلوئڈ مے ویدر سینیئر نے کہا تھا کہ اس کے بیٹے کو اپنے کریئر کا آخری مقابلہ عامر خان سے کرنا چاہیے