منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ماہ رمضان مے ویدر سے مقابلے میں رکاوٹ نہیں، عامرخان

datetime 8  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) برطانوی باکسر عامر خان نے اعلان کیا ہے کہ ماہ رمضان منانے کے باوجود وہ ستمبر میں فلوئیڈ مے ویدر کے ساتھ مقابلے کیلئے تیار ہوں گے۔گزشتہ ہفتے مینی پیکاو ¿ کو دنیا کے سب سے قیمتی میچ میں پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دینے والے مے ویدر نے کہا تھا کہ وہ ستمبر میں آخری مرتبہ رنگ میں اتریں گے۔امکان ہے ماہ رمضان جولائی کے وسط میں ختم ہو جائے گا اور انہیں امریکی حریف سے میچ کیلئے مکمل تیاری کیلئے کافی وقت مل جائے گا۔29مئی کو نیو یارک میں کرس الجیری کے خلاف میچ کی پروموشن کیلئے ایک کانفرنس کال کے دوران انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ ستمبر میں میچ کو خارج ازمکان قرار نہیں دے رہے کیونکہ اس کے ہونے کے پورے امکانات موجود ہیں۔مے ویدر وسط ستمبر میں ہی لڑیں گے اور رواں سال رمضان جلدی آنے سے مجھے مدد ملے گی۔ اس سے مجھے ٹریننگ کیلئے بہت سا وقت مل جائے گا۔عامر خان نے کہاکہ باکسنگ میں بڑے ناموں کے آس پاس پہنچنے کیلئے انہیں یہ مقابلہ ہر صورت جیتنا ہو گا۔یہ وقت الجیری سے مقابلہ کا ہے۔ یہ میچ جیتنے تک میں مے ویدر سے مقابلہ نہیں کروں گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…