منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

متنازع باﺅلنگ ایکشن، سنیل نارائن کو آخری وارننگ جاری کر دی گئی

datetime 8  مئی‬‮  2015 |

کولکتہ(نیوز ڈیسک) انڈین کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کی مشکوک باﺅلنگ ایکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈین اسپنر کے ایکشن کو کلیئر کرتے ہوئے فائنل وارننگ دے دی ہے۔کمیٹی نے کہا کہ اسپنر آف اسپن گیند کو پرانے ایکشن سے کر رہے ہیں جو آئی سی سی کی مقررہ حد سے زیادہ ہے اور اسی وجہ سے 2014 کی چیمپیئنز لیگ میں ان کے ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں 22 اپریل کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدرآبد کے درمیان میچ میں نارائن کی متعدد گیندیں مشکوک قرار دی گئی تھیں۔باو¿لنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد ان کی آف اسپن گند کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا تاہم چھ مئی کی شام نئے ٹیسٹ میں اسے کلیئر کردیا گیا۔نارائن کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے نئے ایکشن کے ساتھ گیند کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں ورنہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔نارائن نے پابندی لگنے کے بعد ایکشن کے دوبارہ ٹیسٹ کی درخواست کی جس کے بعد نئے ٹیسٹ میں ان ی تمام گیندوں کو کلیئر کردیا گیا لیکن ساتھ ساتھ وارننگ بھی جاری کی گئی ہے اگر اس سیزن میں ان کا ایکشن دوبارہ مشکوک رپورٹ ہوا تو انہیں آئی پی ایل کے پورے سیزن کے لیے باو¿لنگ کرنے سے روک دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…