ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

پاک زمبابوے سیریز میں ریفری کے فرائض اظہرخان نبھائیں گے

datetime 8  مئی‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک) پاک زمبابوے سیریز میں میچ ریفری کے فرائض سابق ٹیسٹ کرکٹر و سلیکٹر اظہر خان نبھائیں گے۔سری لنکن ٹیم پرحملے کے وقت زخمی ہونے والے احسن رضا کے ساتھ شوزب رضا اوراحمد شہاب کوامپائرنگ کی ذمہ داری سونپنے کا امکان ہے، زمبابوین امپائر رسل ٹفن بھی فرائض انجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی رواں ماہ واپسی ہو رہی ہے، زمبابوین ٹیم19مئی کو لاہور پہنچے گی، سیریز کیلیے آئی سی سی کی جانب سے امپائرزو ریفری بھیجنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے، گوکہ اس حوالے سے باضابطہ اعلان تو نہیں ہوا مگر پی سی بی کو اشارے مل چکے ہیں، گذشتہ دنوں زمبابوین وفد کے ساتھ ایک آزادانہ سیکیورٹی ماہر بھی لاہور آئے تھے۔
وہ انٹرنیشنل کونسل کو بھی رپورٹ دیں گے، جس کے بعد 2، 3روز میں موقف سامنے آ جائے گا، زبانی طور پر پاکستان کو آگاہ کیا جا چکا کہ اسے اپنے امپائرز و ریفری کے تقرر کی اجازت ہو گی، پی سی بی نے اس حوالے سے ذہن بنا لیا اور سابق ٹیسٹ کرکٹر و موجودہ سلیکٹر اظہر خان کو ریفری کی ذمہ داری سونپی جائے گی، امپائرنگ کیلیے شوزب رضا، احسن رضا اور احمد شہاب فیورٹ ہیں، زمبابوے سے بھی امپائر رسل ٹفن پاکستان آ رہے ہیں، یاد رہے کہ احسن سری لنکن ٹیم پر حملے کے وقت شدید زخمی ہو گئے تھے۔
دریں اثنا پی سی بی میچز دیکھنے کیلیے آئی سی سی کے اعلیٰ حکام این سری نواسن، ڈیو رچرڈسن اور تمام ٹیسٹ اقوام کے بورڈ سربراہان کو دعوت نامے ارسال کر دیے، ذرائع کے مطابق تاحال کسی نے مثبت جواب نہیں دیا مگر بورڈ کو امید ہے کہ چند افراد ضرور لاہور آئیں گے، یاد رہے کہ 22 سے 31 مئی تک شیڈول سیریز کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم میں رکھے گئے ہیں، پہلے2ٹوئنٹی 20 اور اس کے بعد3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…