ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

چار ملکی ہاکی میں شکست ایک بار پھر پاکستانی ٹیم سے چمٹ گئی

datetime 8  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوبارٹ(نیوز ڈیسک) چارملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شکست ایک بار پھر پاکستانی ٹیم سے چمٹ گئی، نیوزی لینڈ نے بھی 4-2 سے آﺅٹ کلاس کردیا، یہ چار میچز میں گرین شرٹس کی تیسری ناکامی ہے، دوسرے میچ میں میزبان آسٹریلیا نے جنوبی کوریا کو 5-0 سے مات دیدی، جمعے کو آرام کے بعد ہفتے کومزید2 میچز کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں جاری چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔
گذشتہ روز ٹیم کا اپنے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوا جس میں2کے مقابلے میں 4 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، آغاز جارحانہ انداز میں ہوا اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑتوڑ حملے کیے، بریک تک مقابلہ 2-2 سے برابر تھا، کھیل کے آخری آدھے گھنٹے میں نیوزی لینڈ نے انتہائی شاندار کھیل پیش کیا اور حریف کو تمام شعبوں میں مات دیدی، اس دوران گول کیپر عمران بٹ نے کئی حملوں کو ناکام بھی بنایا لیکن بلیک اسٹک کھلاڑی مزید 2 بار گیند کو جال کی راہ دکھانے میں کامیاب رہے،اینڈی ہاورڈ ‘ مارکوس چلڈ‘ فل بروس اور جیرڈ نے ایک ایک گول کیا۔
پاکستان کی طرف سے محمد عمر بھٹہ اور شفقت رسول کی ایک ایک کوشش کامیاب ہوسکی۔ واضح رہے کہ پی ایچ ایف حکام نے اس ٹورنامنٹ کو آئندہ ماہ بیلجیئم میں شیڈول ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز کی تیاریوں کا بہترین موقع قرار دیا تھا، مگر ورلڈ نمبر 7 نیوزی لینڈ جیسی ٹیم کے خلاف شکست نے گرین شرٹس کی تیاریوں کا پول کھول دیا ہے، ٹیم اب تک4 میچز کھیل چکی مگر صرف جنوبی کوریا کیخلاف کامیابی حاصل ہوئی،ا?سٹریلوی اے ٹیم کے ہاتھوں3-1 سے شکست بھی ناقابل یقین رہی، اس سے قبل میزبان سائیڈ نے بھی یکطرفہ مقابلے میں 6-0 سے ہرایا تھا۔ جمعرات کو آسٹریلیا نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے میں 5-0 سے شکست دیدی۔
فاتح ٹیم کو ہاف ٹائم تک 3-0 کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں بھی اس نے قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 2گول داغتے ہوئے میچ 5-0 سے اپنے نام کرلیا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں ورلڈ نمبر 8جنوبی کوریا کی یہ مسلسل چوتھی شکست ہے، اسے آسٹریلیا نے پہلے میچ میں 3-1، دوسرے میں میزبان اے نے 7-0، تیسرے میں پاکستان نے 4-1 اور گذشتہ روز آسٹریلیا نے 6-0 سے مات دی۔ ٹورنامنٹ میں جمعے کو آرام کا دن ہوگا ، جمعرات کے دن مزید 2میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میں پاکستان کا سامنا جنوبی کوریا سے ہوگا ، دوسرے میں میزبان اے ٹیم نیوزی لینڈ کے مقابل آئے گی۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…