منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

میرپورٹیسٹ؛ پاکستان کو بنگلادیش پر400 سے زائد رنز کی برتری حاصل

datetime 8  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(نیوز ڈیسک) میرپور ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی بنگلادیش کے خلاف بیٹنگ جاری ہے جب کہ اسے بنگال ٹائیگرز پر 400 سے زائد رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی۔
میرپور کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے تیسرے روز بنگلا دیش کی پوری ٹیم 203 رنز پر پویلین لوٹ گئی جب کہ پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور ابتدائی 3 بلے باز 60 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے۔ ایک مرتبہ پھر اوپننگ بلے بازبنگالی بولنگ لائن کے سامنے مزاحمت میں ناکام رہے، محمد حفیظ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے جب کہ سمیع اسلم بھی اسی ڈگر پر چلتے ہوئے صرف 8 رنز بنا سکے۔ پہلی اننگز میں ڈبل سنچری جڑنے والے اظہر علی دوسری اننگز میں صرف 25 رنز بنا کر 49 کے مجموعے پر سومیا سرکار کا شکار بنے۔ پاکستانی تجربہ کار بلے باز یونس خان اور کپتان مصباح الحق کریز پرموجود ہیں۔
اس سے قبل کھیل کے تیسرے روز بنگلادیشی ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز 5 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز سے شروع کیا تو کوئی بلے باز پاکستانی بولنگ لائن کے سامنے کھل کر نہ کھیل سکا اور 113 کے مجموعے پر سومیا سرکار 3 رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کی گیند پر اظہرعلی کو کیچ دے بیٹھے جس کے بعد شوواگاتا ہوم بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے اور تیج الاسلام بھی 15 رنز بناسکے جب کہ دوسرے ہینڈ سے شکیب الحسن بولروں کے سامنے مزاحمت کرتے رہے۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے 3،3 جب کہ جنید خان نے 2 اور محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں اظہر علی کے شاندار 226 رنز کی بدولت 557 رنز پراننگز ڈکلئیر کی جب کہ یونس خان 148 اور اسد شفیق نے بھی شاندار 107 رنز بنائے۔ بنگلا دیش کی جانب سے تیج الاسلام نے 3، محمد شاہد اور شواگتا ہوم نے 2، 2 جب کہ شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…