ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

چیئرمین پی سی سی شہریار خان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلوں پرتیار

datetime 7  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اور ٹیم کو سپورٹ کرنے آیا ہوں، دورے کے نتائج سے مایوس ضرور ہوں لیکن میں حیران نہیں ہوں کیونکہ گزشتہ کچھ سالوں میں بنگلہ دیشی ٹیم میں کافی بہتری آئی ہے اور ان کو آسان نہیں لیا جا سکتا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم یہاں ہارے اور بری طرح ہارے لیکن ایک بہت اچھی بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف۔ وہ بہت اچھا اور بھرپور جذبے کے ساتھ کھیل رہے ہیںجس طرح انہوں نے 300 رنز کے خسارے میں جانے کے باوجود خود کو سنبھالا وہ ان کے جذبے کو صاف ظاہر کرتا ہے۔پاکستان کا دورہ بنگلہ دیش بدترین ناکامیوں سے دوچار رہا اور انہیں ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 3-0سے کلین سوئپ کی خفت برداشت کرنا پڑی اور ٹیم عالمی درجہ بندی میں ساتویں سے نویں نمبر پر چلی گئی جو پاکستان کی تاریخ کی بدترین رینکنگ ہے، اب پاکستان کو چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے عالمی درجہ بندی میں بہتری درکار ہے۔ایک روزہ میچوں کی سیریز کے بعد واحد ٹی ٹوئنٹی میں بھی فتح پاکستانی ٹیم سے روٹھی رہی جبکہ پہلے ٹیسٹ میچ میں مضبوط پوزیشن میں پہنچنے کے بعد بنگلہ دیش کی ریکارڈ اوپننگ شراکت نے پاکستان کو ایک بار پھر فتح سے محروم کردیا۔ شہریار خان نے کہا کہ قومی ٹیم کی کارکردگی پر تحفظات ہیں اور میں اس ناکام دورے کی وجوہات جاننے کے لیے کوچ، منیجر اور کپتان سے بات چیت کروں گا، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ دورے کے بعد ساتھ بیٹھ کر صورتحال کا جائزہ لیں گے تاکہ ٹیم کی کارکردگی اور مستقبل کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دے سکیں۔ہم چاہیں تو کوچ اور کپتان کو تبدیل کر سکتے ہیں لیکن میرے خیال میں یہ مسئلے کا حل نہیں، ٹیم میں تبدیلیوں سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا، ہم ایسے طویل المدتی اقدامات کرنے کے خواہشمند ہیں جس سے مستقبل میں قومی ٹیم کی کارکردگی نظر آئے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ تعلقات کےحوالے سے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ دونوں ملک تعلقات میں بہتری کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں مسائل رہے کیونکہ بنگلہ دیش کو 2012 میں پاکستان آنا تھا لیکن ان کی اپنی وجوہات تھیں، ہم پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات مستقل بہتر بنانا چاہتے ہیں۔شہریار نے بتایا کہ بنگلہ دیش کو بھی جواب میں دو سال بعد دورہ کرنا ہے لیکن فی الحال وہ ویمن ٹیم بھیج رہے ہیں اور ہم اس پر بہت خوش ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…