لاہور(نیوز ڈیسک) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور نے کہا ہے کہ وہ دوبارہ پاکستان آنے کے خیال سے بہت پرجوش ہیں۔ زمبابوے کی ٹیم کا دورہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ایک انٹرویو میں گرین شرٹس کے سابق کوچ ڈیو واٹمور نے کہا کہ پاکستان میں ان کے بہت سے دوست ہیں اور وہ ان سے ملنے کے لئے بے تاب ہیں، انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم کے دورہ پاکستان میں ان کا کوئی کردار نہیں۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے سربراہ الیسٹر کیمبل نے اس حوالے سے بہت کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم کا دورہ پاکستان بہت اہم ہے۔ اس سے نہ صرف زمبابوے کی ٹیم کو فائدہ ہو گا بلکہ دیگر کرکٹ ٹیموں کی پاکستانی آمد کی راہ ہموار ہو گی۔