جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شاہین کیچ چھوڑنے میں بنگلادیش میں بھی پیچھے نہ رہے

datetime 28  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھلنا(نیوزڈیسک)قومی ٹیم کی فیلڈنگ ایک مرتبہ پھر دھوکا دے گئی اور بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز ہی کھلاڑیوں 4 آسان کیچ چھوڑ کر بدترین فیلڈنگ کی نئی تاریخ رقم کردی۔بنگلادیش کے خلاف اظہر علی کی قیادت میں ون ڈے سیریز اور واحد ٹی ٹوئنٹی میں شاہد آفریدی کی کپتانی میں شرمناک شکست کے بعد ٹیسٹ میں مصباح الیون چند تبدیل شدہ چہروں کے ساتھ میدان میں اتری لیکن قومی ٹیم نے فیلڈنگ میں ایک مرتبہ پھر اپنی روایت برقرار رکھی اور ایک کے بعد ایک کیچ چھوڑے جس سے بولرز بنگال ٹائیگرز کے سامنے بے بس دکھائی دیئے۔بنگلادیش کے تمیم اقبال اور امرالقیس پہلے بازی کرنے آئے تو ابتدا میں ہی ذوالفقار بابر کی گیند پر محمد حفیظ تمیم اقبال کا انتہائی آسان کیچ نہ لے سکے جب کہ یاسرشاہ کی گیند پر شارٹ لیگ پر ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی امرالقیس کا کیچ پکڑنے میں ناکام رہے، 2 کیچ چھوڑنے کے بعد ٹیم کو ایک اور موقع ذوالفقاربابرکی گیند پر ہی ملا جب لانگ آن پر کھڑے فیلڈر یاسر شاہ امرالقیس کا دوسرا انتہائی آسان کیچ لینے میں ناکام رہے۔ میچ میں عمدہ بولنگ کرنے والے ذوالفقار بابر نے چوتھا کیچ مومن الحق کا اپنی ہی گیند پر ڈراپ کیا جو بعد میں 80 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…